اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

ایران کے مذاکرات کی پیش کش کے جواب میں کہا اب بہت دیر ہو چکی : ٹرمپ کا دعویٰ

04 مارچ, 2026 10:39

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بات چیت کا وقت گزر چکا ہے اور فوجی مہم جاری رہے گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 17 جنگی جہاز تباہ کرکے ایرانی بحریہ کو مفلوج کر دیا : امریکی فوج

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہو چکی ہے، اس لیے وہ اب بات کرنا چاہتے ہیں، مگر امریکہ اب اپنی فوجی مہم کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں اور گولہ بارود کا اتنا بڑا ذخیرہ موجود ہے کہ وہ یہ جنگ ہمیشہ کے لیے جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک بڑی اور حتمی جیت کے لیے مکمل طور پر لیس اور تیار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔