لبنان میں ایرانی مشن پر حملہ ہوا، تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانے محفوظ نہیں رہیں گے، ایران

ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر بیروت میں ان کے سفارتی مشن کو نشانہ بنایا گیا تو وہ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنائیں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ابوالفضل شکارجی نے ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان میں تہران کے سفارت خانے یا کسی بھی سفارتی مشن کو نقصان پہنچایا تو ایران اس کا بدلہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں سے لے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں جو لیڈر بنتا ہے، مارا جاتا ہے، حملے نہ کرتے تو وہ ایٹمی طاقت بن چکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ اب تک ایران نے دوسرے ممالک کی صورتحال اور عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے، لیکن اگر دشمن نے ریڈ لائن عبور کی تو اسے کہیں پناہ نہیں ملے گی۔
یہ بیان ایک اسرائیلی فوجی ترجمان کی جانب سے ایرانی نمائندوں کو لبنان چھوڑنے کے لیے چوبیس گھنٹے کی مہلت دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












