جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی انیسویں لہر کا آغاز، چالیس سے زائد میزائل داغ دیئے

05 مارچ, 2026 10:38

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل اور مشرقی وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے ایک ساتھ بڑا حملہ شروع کر دیا ہے، جس سے کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

ایرانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس کارروائی میں چالیس سے زائد میزائل داغے گئے ہیں اور دس سے زائد دشمن کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ رات گئے یروشلم اور وسطی اسرائیل کے دیگر علاقوں میں سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ایک اور اہم پیش رفت میں ایران نے بحرین اور دبئی میں واقع ایمیزون کے ڈیٹا سینٹرز کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹرز دشمن کی انٹیلی جنس اور عسکری سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہے تھے۔

ایمیزون ویب سروسز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور آگ بجھانے والے عملے کی مدد کی ضرورت پڑی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔