جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

ایران میں کرد جنگجوؤں کے داخلے کی خبریں بے بنیاد قرار

05 مارچ, 2026 10:14

ایرانی اور عراقی کردستان کے حکام نے ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرد علیحدگی پسند گروہوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔

ایران اور عراقی کردستان کی علاقائی حکومت نے ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ ہزاروں کرد جنگجو سرحد عبور کر کے ایران کے اندر داخل ہو چکے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صوبہ ایلام اور دیگر سرحدی علاقوں میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے اور سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹ میں ایران جنگ روکنے کی قرارداد مسترد، ٹرمپ کو کھلی چھوٹ مل گئی

عراقی کردستان کی حکومت نے بھی واضح کیا ہے کہ ان کی سرزمین سے کوئی بھی گروہ ایران میں داخل نہیں ہوا۔ اس سے قبل کچھ امریکی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ کرد جنگجو ایرانی حدود میں داخل ہو کر کارروائیاں کر رہے ہیں، تاہم مقامی ذرائع نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اسی دوران امریکی ٹی وی چینل سی این این نے رپورٹ کیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے ایرانی کردوں کو مسلح کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے تاکہ تہران پر اندرونی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

دوسری طرف ایران نے عراق کے نیم خود مختار کرد علاقے میں موجود علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ان گروہوں کے خلاف کی گئی جو ایران کی سالمیت کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔ عراقی وزیر اعظم شیعہ السودانی نے ایرانی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔