جمعرات، 5-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/16هـ (05-03-2026م)

جب تک اہداف حاصل نہیں ہوتے جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی جنرل کا اعلان

05 مارچ, 2026 15:31

ایران کے سینیئر فوجی جنرل نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایران اس وقت تک جنگ سے پیچھے نہیں ہٹے گا، جب تک وہ اپنے تمام مقاصد حاصل نہیں کر لیتا۔

جنرل کیومرث حیدری نے امریکہ کے خلاف جاری کشیدگی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس جنگ ادھوری نہیں چھوڑے گا۔

انہوں نے عہد کیا کہ جب تک ایران اپنے تمام تزویراتی مقاصد حاصل نہیں کر لیتا اور امریکہ کو کاری ضربیں نہیں لگا دیتا، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی انیسویں لہر کا آغاز، چالیس سے زائد میزائل داغ دیئے

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر کے نائب کمانڈر جنرل حیدری نے واضح کیا کہ ایران کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ یہ جنگ کتنے دن یا کتنے ماہ چلے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم آٹھ سالہ جنگ کا تجربہ رکھتی ہے اور وہ ایک بار پھر ثابت کریں گے کہ وہ اپنے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

جنرل حیدری نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ کا اختتام صرف اسی صورت میں کریں گے، جب دشمن کو اپنے شرمناک اقدامات پر مایوسی اور پچھتاوا ہو گا۔ ایران اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور امریکہ کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔