متحدہ عرب امارات کا ایران کے اثاثے منجمد کرنے پر غور

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات ایران کے خلیجی ریاست میں موجود اربوں ڈالر کے اثاثوں کو منجمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف اثاثوں کو منجمد کرنے یہ قدم، جسے رپورٹ میں ایران کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک قرار دیا گیا ہے، تہران کی غیر ملکی کرنسی تک رسائی کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ امریکی معیشت پر بوجھ بن گئی، روزانہ اربوں ڈالر کا نقصان
امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ کے جواب میں خطے اور متحدہ عرب امارات میں مختلف مقامات پر بار بار حملے کیے ہیں۔
حکام کا ماننا ہے کہ ایران کے مالیاتی ذرائع کو روکنا اس جنگ میں ایک اہم تزویراتی قدم ثابت ہو سکتا ہے تاکہ ایران کی جارحانہ صلاحیتوں کو مزید کم کیا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












