توانائی بحران اور ترسیلات زر میں کمی، بھارتی معیشت مشکلات کا شکار

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی اب بھارتی معیشت کے لیے کڑا امتحان بن چکی ہے اور توانائی کے بحران، ترسیلات زر میں کمی اور کرنسی پر دباؤ جیسے مسائل بھارت کی معاشی مضبوطی کو ہلا سکتے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سی این بی سی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بھارت میں توانائی کے شعبے اور ترسیلات زر جیسے معاشی ستونوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایئرلائنز کے اخراجات میں اضافہ بھارتی درآمدات کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ: بھارتی بندرگاہیں ایران کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف
خلیج میں موجود لاکھوں بھارتی تارکین وطن اس جنگ سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے بھارت کو ملنے والی پچاس ارب ڈالر سالانہ کی ترسیلات زر پر نمایاں منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مہنگائی بھارتی روپے پر دباؤ بڑھا رہی ہے اور اگر جنگ طویل ہوتی ہے تو بھارت کی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہو کر رک بھی سکتی ہیں۔
خلیج کا یہ تنازعہ بھارت کے لیے صرف ایک جغرافیائی یا سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ایک بڑا معاشی خطرہ بن کر ابھرا ہے۔ بھارتی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












