جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار روپے کا ہوگیا

02 ستمبر, 2026 15:08

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

تازہ قیمتوں کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 10 گرام سونا 9 ہزار 688 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 113 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد زیورات خریدنے والے صارفین کے لیے قیمتیں پہلے کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں، تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اور مقامی سطح پر ڈالر کے نرخ میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ قیمتوں میں بھی تبدیلی کا امکان برقرار رہتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔