انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

An Easy Way to Prevent the Common Anxiety Disorder Revealed
انزائٹی ایک عام ذہنی عارضہ ہے جو آج کے دور میں بہت سے لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔ عام طور پر اس کا علاج سائیکو تھراپی یا ادویات کے ذریعے کیا جاتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اچھی اور معیاری نیند سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں 65 سال سے زائد عمر کے 61 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ عمر کے ساتھ جذباتی استحکام اور نیند کے انداز میں تبدیلیاں آتی ہیں، اور یہ عوامل انزائٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
محققین نے نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں کو اسکینز کے ذریعے ریکارڈ کیا اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی نیند دماغی صحت کو بہتر رکھتی ہے اور انزائٹی کے خطرات کو کم کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر عمر میں نیند کے معیار کا تعلق ذہنی سکون اور جذباتی توازن سے ہے۔
انزائٹی جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے اور یہ خوف یا فکر کی کیفیت میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس کی عام علامات میں دل کی دھڑکن میں اضافہ، سانس کی تیز رفتاری، تھکن اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری شامل ہیں۔ ہر فرد میں علامات مختلف ہو سکتی ہیں، جیسے کچھ لوگوں کو شدید گھبراہٹ کا سامنا ہو سکتا ہے، تو کچھ کو تکلیف دہ خیالات یا ڈر کے دورے پڑ سکتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند نہ صرف عمر رسیدہ افراد بلکہ ہر عمر کے لوگوں کے لیے ذہنی سکون اور انزائٹی سے تحفظ کا ذریعہ ہے۔ یہ نتائج جرنل "کمیونیکیشنز سائیکولوجی” میں شائع ہوئے ہیں، جو ذہنی صحت کے شعبے میں اہم رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












