اگر تم نے دنیا میں کہیں بھی امریکیوں کو مارا، ہم تمہیں مار دیں گے : امریکی وزیر دفاع

امریکا کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا میں کہیں بھی امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو امریکا ذمہ دار افراد کو تلاش کرکے ہلاک کر دے گا۔
یہ بیان امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سماجی رابطے کے ذریعے جاری کیا گیا، جس میں امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی امریکیوں کو نشانہ بناتا ہے یا انہیں دنیا کے کسی بھی مقام پر دھمکی دیتا ہے تو امریکا اسے تلاش کرے گا اور بغیر کسی معذرت اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اسے ہلاک کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حملے میں ہلاک چھ امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں، 70 فیصد امریکی جنگ مخالف، سروے
امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس کا دورانیہ اکیس سیکنڈ بتایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مختلف گاڑیوں اور عمارتوں پر امریکی حملوں کی تصاویر دکھائی گئیں۔
ویڈیو میں یہ مناظر دکھائے گئے کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے دوران گاڑیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











