ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں الادری ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کویتی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کو ناکام بنانے کے دعوے کے بعد، ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت کے ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کویت میں واقع الادری ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی تعاون کونسل کا بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں امریکی ہیلی کاپٹر مرمت کا مرکز، ایندھن کے ٹینک اور کمانڈ سینٹر تباہ ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں پاسداران انقلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد بیس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور دور دور تک سیاہ دھواں آسمان پر دکھائی دے رہا ہے۔
اس سے قبل کویت کی فوج نے کہا تھا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کا مؤثر جواب دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









