پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

09 مارچ, 2026 07:45

آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر نامزد کردیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی مجلس خبرگان رہبری (اسمبلی آف ایکسپرٹس) نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

88 رکنی مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا، وہ امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ملک کے تیسرے سپریم لیڈر ہیں۔

 

 

دوسری جانب ایران کی  پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔ جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے مجتبیٰ خامنہ ای سے اپنی “مخلص اور تاحیات وفاداری” کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے احکامات سنیں گے اور انہیں نافذ کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ 88 رکنی مجلسِ خبرگان کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی نظام کی تحریک نہیں رکے گی اور انقلاب اور اسلامی نظام کسی ایک فرد پر منحصر نہیں۔

ایران کی مسلح افواج نے بھی نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر کے حوالے سے  ہم سے منظوری لینی ہوگی۔ اگر اسے ہم سے منظوری نہیں ملتی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہے گا‘۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی خبردار کیا تھا کہ نئے ایرانی سپریم لیڈرکو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔