منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

امریکی فوج کی اپنے ماہرین کو ای میل، ایران پر دباؤ ڈالنے کے غیر روایتی طریقے مانگ لیئے

04 اگست, 2026 10:01

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر دباؤ ڈالنے اور سزا دینے کے لیے اپنے اہلکاروں سے نئے اور غیر روایتی افکار مانگ لیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ادارے کے اندر ایک غیر معمولی پیشکش کی ہے، جس کے تحت انٹیلی جنس افسران اور ملٹری اسکالرز سے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئے، تخلیقی اور غیر روایتی افکار پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملٹری ماہرین کی ایک بڑی تعداد کو سینٹکام کے ایک سینئر افسر کی جانب سے ای میل موصول ہوئی، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کو نئے افکار کی اشد ضرورت ہے۔

ای میل کے مطابق وہ ایران پر دباؤ ڈالنے اور اسے سزا دینے کے لیے نئے، تخلیقی اور غیر روایتی طریقوں کی تلاش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کشیدگی نہیں چاہتا لیکن دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مسعود پزشکیان

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایک اعلیٰ سطح کے امریکی فوجی عہدیدار نے بھی گزشتہ ہفتے ایسا ہی ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں دستیاب آپشنز کے جامع جائزے کے تحت تہران سے نمٹنے کے لیے نئی تجاویز مانگی گئی تھیں۔

ای میل کے ذریعے مشورے مانگنے کا یہ طریقہ امریکی فوج کے اندر غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوجی قیادت کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ روایتی طریقے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی حکمت عملی کا ازسرنو جائزہ لینے اور متبادل راستے تلاش کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔

سینٹکام کے ترجمان کیپٹن ٹموتھی ہاکنز نے کہا کہ کمانڈ کے پاس جدید طریقوں سے سوچنے اور کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کمانڈر ایڈمرل براد کوپر اپنے تمام اہلکاروں کو، خواہ ان کا رینک کچھ بھی ہو، ایسے افکار پیش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جو آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔