یہ نسلی جنگ ہے، ایران سے طویل اور فیصلہ کن معرکہ ہوگا، اسرئیلی فوجی سربراہ

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے والی نہیں بلکہ یہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔
اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ایال زامیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی معرکہ نہایت حساس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کا انجام مشرق وسطیٰ کی آئندہ صورتحال کا تعین کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے نویں دن میں داخل ہونے کے باوجود لڑائی کی شدت کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہے۔
ایال زامیر کے مطابق اسرائیل اس جنگ کو نسلی جنگ سمجھتا ہے، کیونکہ اس کا تعلق براہ راست ملک کی سلامتی اور بقا سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج اس معرکے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کارروائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے ایران کے اتحادی گروہوں کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ کسی بھی گروہ کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ایک بار پھر نئے رہبر اعلیٰ کو بھی نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی
ان کا کہنا تھا کہ نہ لبنان میں اور نہ ہی کسی اور مقام پر ایسے گروہ محفوظ رہ سکیں گے، جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہوں۔
اسرائیلی فوجی سربراہ نے لبنان میں حزب اللہ کو ایران کے اثر و رسوخ کا اہم بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ پہلے ہی بھاری نقصان اٹھا چکا ہے اور آئندہ بھی اسے مزید قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
اسی دوران اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گزشتہ رات بیروت میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس سے وابستہ ایرانی دستوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کارروائی میں قدس فورس کے پانچ ارکان مارے گئے ہیں۔
فوجی بیان کے مطابق اسرائیل نے تہران اور ایران کے دیگر مقامات پر بھی کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ تہران میں پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے ہیڈ کوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، جسے ایرانی خلائی پروگرام سے متعلق سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












