آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز آئے تو ان پر میزائل برسیں گے، پاسداران انقلاب کا اعلان

ایران کی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں داخل ہوئے تو انہیں میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو اسے میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پاسداران انقلاب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک امریکا کا کوئی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، تاہم اگر ایسا ہوا تو ایرانی مسلح افواج فوری کارروائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائیں ہیں تو فوری ہٹا دے، ورنہ سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ
بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور ایران پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں ایران اپنی دفاعی حکمت عملی پر سختی سے عمل کر رہا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز خطے کا ایک حساس اور تزویراتی راستہ ہے اور ایران کسی بھی ایسے اقدام کو برداشت نہیں کرے گا، جو اس کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











