بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

عباس عراقچی نے حملے میں ایران کے پہل کرنے کے امریکی دعوے کو مسترد کردیا

11 مارچ, 2026 10:02

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے کہ ایران امریکا یا اس کی افواج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا یا اس کی افواج پر حملے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کے یہ الزامات محض ایک بہانہ ہیں تاکہ ایران کے خلاف کی گئی فوجی کارروائی کو جائز قرار دیا جا سکے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس کارروائی کو ایک سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم جوئی اسرائیل کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، جس کی قیمت امریکی عوام ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ پر عالمی اعتماد نہیں رہا، وہ مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں، ملیحہ لودھی

دوسری جانب بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے دس دنوں کے دوران تقریباً ڈیڑھ سو امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی حکام نے صرف آٹھ فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم بعد میں یہ کہا گیا کہ تقریباً ایک سو چالیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی چوٹیں آئیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے جاری بعض اعداد و شمار عالمی منڈیوں کو متاثر کرنے اور معلومات کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توانائی منڈیوں کو تاریخ کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بحران ماضی میں ہونے والے تیل کے بڑے بحرانوں سے بھی زیادہ شدید ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔