بدھ، 11-مارچ،2026
بدھ 1447/09/22هـ (11-03-2026م)

خلیجی ممالک دشمن نہیں، ایران حملے بند کرے اور مذاکرات پر واپس آئے، قطری وزیر خارجہ

11 مارچ, 2026 11:03

قطر نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر خلیجی ممالک پر حملے بند کرے اور تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئے۔

قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قطر اپنی خودمختاری کے خلاف ہونے والے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ قطر کو ایران کی جانب سے حملوں پر حیرت ہوئی کیونکہ دوحہ ماضی میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی کمزور رگ پانی کے پلانٹس پر ایران کا خاموش مگر خطرناک پیغام

محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے کہا کہ موجودہ بحران کا پائیدار حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ تمام فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا کیونکہ یہی راستہ خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔

قطری وزیر نے کہا کہ علاقائی ممالک ایران کے دشمن نہیں ہیں اور تہران کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے۔ مسلسل میزائل حملے نہ صرف ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان طویل تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ پورے خطے کو بھی عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں۔

قطر نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔