جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد ویٹو؛ پاکستان کی حمایت بھی کام نہ آسکی

12 مارچ, 2026 09:42

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد امریکا کے ویٹو کے باعث منظور نہ ہوسکی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرسکی اور امریکا نے اپنی ویٹو طاقت استعمال کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ قرارداد کا مقصد جاری کشیدگی کے تناظر میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا اور خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایرانی حملوں میں ہلاک یا شدید زخمی ہونے کی اطلاع

سلامتی کونسل میں ہونے والی رائے شماری کے دوران قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت چار ارکان نے ووٹ دیا، جبکہ دو ارکان نے اس کی مخالفت کی۔ اجلاس کے دوران کونسل کے نو ارکان رائے شماری میں شریک نہ ہوئے جس کے باعث قرارداد کو مطلوبہ حمایت حاصل نہ ہوسکی۔

امریکا کے ویٹو کے بعد روسی سفارتی حلقوں نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی قرارداد کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا تھا۔ دوسری جانب بعض مغربی ممالک کا مؤقف تھا کہ قرارداد میں بعض اہم نکات کو شامل نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کی حمایت ممکن نہ ہوسکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔