فی الحال سیز فائر کا ارادہ نہیں، جنگ پہلے گھنٹے میں جیت لی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ابتدائی مرحلے ہی جنگ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی، جبکہ ایران کے 31 بارودی سرنگ بچھانے والے جہاز تباہ کردیئے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے دوران امریکی افواج نے بہت کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آپریشن ایپک فیوری کے پہلے ہی گھنٹے میں جنگ کا فیصلہ ہوچکا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کو سمندر میں تباہ کردیا، جبکہ ایران کی فضائیہ کو بھی مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے متعدد جنگی بحری جہاز تباہ کیے گئے اور آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں ایران کا شدید ردعمل، قرارداد کو ناانصافی قرار دے دیا
امریکی صدر کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے 31 مائن شپ تباہ کئے جبکہ کئی دیگر بحری جہاز بھی نشانہ بنائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اب مؤثر فضائی دفاعی نظام اور نگرانی کے آلات باقی نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے، تاہم ابھی فوری طور پر وہاں سے نکلنے کا ارادہ نہیں کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ یہ خطرہ دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس فوجی کارروائی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی بہتر ہوگی اور قیمتوں میں کمی آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی توانائی ادارہ تیل کی اضافی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










