جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

ایرانی حملوں کے نتائج خطے کیلئے سنگین ہوں گے، سعودی عرب

12 مارچ, 2026 12:55

سعودی عرب نے ایک بار پھر ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حملے خطرناک اور بلا جواز اشتعال انگیزی ہیں اور ان کے نتائج پورے خطے کے استحکام کے لیے انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ ایران کے حملے خطرناک اشتعال انگیزی ہیں اور یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے رویے حسنِ جوار کے اصولوں کے مطابق نہیں اور نہ ہی یہ اقدامات امن کے مفادات کے لیے فائدہ مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب نے ایران کو خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ ایران کی معاندانہ کارروائیوں کا تسلسل خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے اور اس کے نتائج کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔

ریاض نے واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتی ہے اور دشمن حملوں کو ناکام بنانے کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔