جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

تصویر میں موجود اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی

12 مارچ, 2026 13:06

تائیوان سے تعلق رکھنے والی مشہور گلوکارہ و اداکارہ اینی یی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

اداکارہ اینی یی کی تازہ تصاویر دیکھ کر لوگ ان کی عمر کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اکثر افراد غلط اندازہ لگاتے ہیں۔ اینی یی کی نوجوان نظر آنے والی شخصیت دیکھ کر بہت سے لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی یی کی اصل عمر 58 سال ہے، مگر ان کی فٹنس اور خوبصورتی دیکھ کر زیادہ تر لوگ انہیں اس سے کہیں کم عمر سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح اکثر ان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اس عمر میں بھی اتنی جوان اور پرکشش نظر کیسے آتی ہیں۔

اینی یی نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے خواتین کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ایک دوسرے سے موازنہ کرنے کی عادت ترک کرنی چاہیے۔ عمر بڑھنا کوئی شرمندگی کی بات نہیں بلکہ زندگی کا ایک فطری حصہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اکثر تقریبات میں وہ دیکھتی ہیں کہ خواتین ایک دوسرے کی عمر اور شخصیت کا موازنہ کرتی ہیں، جبکہ مردوں میں یہ رویہ کم نظر آتا ہے، خواتین کو اپنی زندگی اور کامیابیوں پر توجہ دینی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ دوسروں سے مقابلہ کرنے کے بجائے اپنی صحت اور خوشی کو اہمیت دینی چاہیے۔ اینی یی کے مطابق وہ اپنی صحت اور فٹنس کا خاص خیال رکھتی ہیں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا انہیں بہت پسند ہے۔

اینی یی کی پیدائش 1968 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1980 کی دہائی کے آخر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور جلد ہی مقبولیت حاصل کر لی۔ انہوں نے بطور گلوکارہ اور اداکارہ کئی کامیاب پراجیکٹس کیے۔ ان کی ذاتی زندگی بھی خبروں میں رہی۔ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے بعد میں تائیوان کے اداکار چن ہاؤ سے شادی کی، جو عمر میں ان سے تقریباً دس سال چھوٹے ہیں۔

آج بھی اینی یی اپنی خوبصورتی، مثبت سوچ اور فعال طرزِ زندگی کی وجہ سے مداحوں میں مقبول ہیں۔ ان کی شخصیت بہت سی خواتین کے لیے ایک مثال سمجھی جاتی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔