ایرانی کارروائی کی چوالیسویں لہر، خرم شہر، عماد، قدر اور خیبر شکن میزائلوں سے امریکی اہداف پر نشانے

ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق کی چوالیسویں لہر کے دوران اسرائیلی اور امریکی فوجی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق کے چوالیسویں مرحلے کے دوران مقبوضہ فلسطین اور خطے میں موجود اسرائیلی اور امریکی فوجی اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں سمیت متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں مختلف اقسام کے بیلسٹک میزائل اور حملہ آور ڈرون استعمال کیے گئے۔
ان میزائلوں میں خرم شہر میزائل، عماد میزائل، قدر میزائل اور خیبر شکن میزائل شامل تھے، جن میں سے بعض ایک ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی حملہ آور ڈرون بھی کارروائی میں استعمال کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے سرحدی تجارت بند ہونے سے بلوچستان میں پیٹرول و ڈیزل کا بحران
اس کارروائی کو القدس کی آزادی کی جدوجہد سے وابستہ شہداء کے نام منسوب کیا گیا ہے، جن میں جنرل قاسم سلیمانی، سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار شامل ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں اردن اور بحرین کے بعض مقامات شامل ہیں۔
پاسداران انقلاب نے امریکی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر خطے سے نکل جائیں بصورت دیگر انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












