ایران نے امریکا کے فخر، طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو بھاگنے پر مجبور کردیا

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملے کے بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد اسے امریکا واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا۔
بیان کے مطابق ابراہام لنکن پر یہ کارروائی خطے میں موجود امریکی فوجی اہداف کے خلاف جاری وسیع عسکری مہم کا حصہ ہے، جسے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے جواب میں شروع کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی نظام ٹوٹ چکا، پاکستان اور ایران نئی طاقتیں بنیں گے، مشاہد حسین
دوسری جانب ایک اور امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ پر آگ لگنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ نے کہا کہ یہ آگ جہاز کے ایک حصے میں لگی اور اسے فوری طور پر بجھا دیا گیا جبکہ اس کا جنگی کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عراق کے مغربی علاقے میں ایک امریکی فضائی ایندھن بردار طیارہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












