ایران کی موجودہ قیادت امن کیلئے خطرہ ہے، ایرانی عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کرے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، ایرانی عوام ان کے خلاف سڑکوں پر آجائیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی صحافیوں سے براہ راست گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں گزشتہ چند دنوں سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم ملکی صحافیوں کے سامنے کیوں نہیں آ رہے، زیادہ تر غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگی حکمت عملی پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات نمایاں ہونے لگے
صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیتن یاہو نے ایران کی نئی قیادت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام کو چاہیے کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی موجودہ قیادت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور ایرانی عوام کو خود اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے شمالی سرحد کی صورتحال کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لبنان میں جاری فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اپنی سلامتی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












