اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

اسرائیل کے لبنان کے طبی مرکز پر حملہ، 12 کارکن شہید

15 مارچ, 2026 12:23

جنوبی لبنان میں ایک طبی مرکز پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 12 طبی کارکن شہید ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈاکٹرز اور نرسیں بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے برج قلاویہ میں واقع ایک صحت مرکز پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں 12 طبی کارکن موقع پر ہی شہید ہو گئے، جن متعدد ڈاکٹرز اور نرسیں شامل ہیں، جو مقامی آبادی کے علاج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں تازہ اسرائیلی حملے میں مزید آٹھ افراد شہید، مجموعی تعداد 634 ہوگئی

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسوس نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے طبی نظام پر مسلسل حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لبنان کے صحت کے نظام کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ یہ نظام لاکھوں شہریوں کے لیے نہایت اہم خدمات فراہم کر رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ طبی کارکنوں کو ہر حال میں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اور جنگی حالات میں بھی طبی مراکز کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔