بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

لبنان کے شہری علاقوں پر اسرائیلی حملے، چھ افراد شہید

18 مارچ, 2026 10:11

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چھ افراد کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دارالحکومت بیروت پر کئے گئے دو حملوں میں چھ افراد شہید اور چوبیس زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے شہر کے مرکزی علاقوں میں کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں زمینی جنگ اسرائیلی معیشت پر بھاری پڑ سکتی ہے، رپورٹ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملوں میں تین رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک حملہ زقاق البلاط کے علاقے میں ہوا، جو سرکاری دفاتر اور سفارت خانوں کے قریب واقع ہے جبکہ دوسرا حملہ بسطہ کے علاقے میں کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد مکمل کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔