جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

چہل قدمی سے آپ کسی بھی فرد کے بارے میں کون سا راز جان سکتے ہیں؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

19 مارچ, 2026 10:50

کیا آپ کسی فرد کی جذباتی کیفیت جاننا چاہتے ہیں؟ جاپان کے محققین نے بتایا ہے کہ صرف چہرے کو دیکھ کر جذبات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، بلکہ چلنے کے انداز سے بھی یہ جانا جا سکتا ہے۔

ایڈوانسڈ ٹیلی کمیونیکیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل کی تحقیق کے مطابق جب کوئی شخص چلتا ہے تو پورا جسم حرکت میں ہوتا ہے اور اسی سے جذبات کی جھلک سامنے آتی ہے۔ محققین نے رضاکاروں کو ویڈیو کلپس دکھا کر لوگوں کے جذبات کا اندازہ لگانے کو کہا۔

تحقیق میں یہ دریافت ہوا کہ اگر کوئی شخص اپنے ہاتھ زیادہ جھلاتا ہے تو یہ غصے کی علامت ہے، جبکہ ہلکی حرکت خوف یا اداسی کی نشاندہی کرتی ہے۔ محققین کے مطابق ہاتھ اور ٹانگوں کی حرکت جذبات کی پہچان میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس تحقیق کے لیے اداکاروں کو کہا گیا کہ وہ ایسے واقعات یاد کریں جب وہ غصہ، خوشی، خوف یا اداسی محسوس کر رہے ہوں۔ انہیں خصوصی ٹریکرز پہنائے گئے تاکہ چہرے کے تاثرات کے بغیر صرف چلنے کے انداز کو ریکارڈ کیا جا سکے۔ بعد میں یہ ویڈیوز رضاکاروں کو دکھا کر ان کی رائے لی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ لوگ چہرے کے بغیر بھی کسی فرد کے جذبات کو زیادہ مؤثر انداز سے سمجھ سکتے ہیں، اگر صرف اس کے چلنے کے انداز پر غور کیا جائے۔ یہ تحقیق جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع ہوئی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔