معاشی تباہی روکنے کا واحد حل آبنائے ہرمز کی بحالی ہے، عالمی توانائی ایجنسی

عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال ستر کی دہائی کے توانائی بحران سے بھی زیادہ سنگین ہو چکی ہے۔
عالمی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے آسٹریلیا میں ایک خطاب کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے حالات کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ بحران ماضی میں آنے والے دونوں بڑے توانائی بحرانوں کے مجموعے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز صرف دشمن ممالک کیلئے بند ہے، عباس عراقچی
فاتح بیرول کے مطابق اس عالمی معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھولا جانا ہے، جسے ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد بلاک کر رکھا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو وہ ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے، جبکہ ایران نے جوابی دھمکی دی ہے کہ حملے کی صورت میں وہ پورے خطے کے پانی صاف کرنے کے پلانٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔
Catch all the دنیا News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












