پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

صوبے کو اپنے حصے کی گیس مل رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

23 مارچ, 2026 14:19

یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دے کر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی اتحاد پر زور دیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی، جہاں انہوں نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ اس موقع پر کابینہ اراکین اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قائداعظم کا خواب ایک عظیم ریاست کا قیام تھا اور ہمیں اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ان کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قطر سے سستی ایل این جی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ

انہوں نے علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کی اور افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کیخلاف آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے زور دیا کہ ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاق آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی نہیں کر رہا، سندھ کو اس کے حصے کی گیس مل رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔