پاکستان میں پیٹرول کی تقسیم اب کوٹے کے تحت ہوگی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ تقسیم اور شفافیت کے لیے پیٹرول کوٹہ مقرر کرنے اور خصوصی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب اور ملکی ضرورت کے پیشِ نظر پیٹرول کی کوٹہ بندی کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل نظام لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہریوں کو پیٹرول کا مخصوص کوٹہ فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ تیار کی جا رہی ہے جو براہِ راست وفاقی ڈیٹابیس سے منسلک ہوگی۔
اس نظام کے تحت ہر شہری کو پیٹرول کے حصول کے لیے ایپ پر اپنی گاڑی کی تفصیلات اور شناختی کارڈ نمبر درج کر کے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کی سڑکوں کی مرمت میں پیٹرولیم قیمتیں بڑی رکاوٹ ہیں، میئر کراچی
حکومت ہر شہری کی ضرورت اور ملک میں پیٹرول کی دستیابی کے تناسب سے ماہانہ کوٹہ مقرر کرے گی۔ اس ڈیجیٹل اقدام کا بنیادی مقصد پیٹرول کی تقسیم کے نظام کو شفاف بنانا اور ذخیرہ اندوزی یا غیر ضروری استعمال کو روکنا ہے۔
ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ صارفین ہی پیٹرول پمپس سے اپنا مقررہ کوٹہ حاصل کر سکیں گے، جس سے لائنوں میں لگنے کی پریشانی اور پیٹرول کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایپ کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گا، جس کے بعد پیٹرول کی فروخت صرف ڈیجیٹل ریکارڈ کے تحت ہی ممکن ہوگی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











