جمعہ، 27-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/08هـ (27-03-2026م)

پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

27 مارچ, 2026 13:27

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے ردوبدل کا فیصلہ آج متوقع ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک کا بھاری اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں پیٹرول کی تقسیم اب کوٹے کے تحت ہوگی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کے پیش نظر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو قیمتیں بڑھانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔

وفاقی حکومت اس سمری کا جائزہ لے رہی ہے اور آج شام تک نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔ اگر حکومت نے تیس روپے اضافے کی منظوری دے دی تو اس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ اور وزیر اعظم آفس کے درمیان مشاورت کے بعد عوامی ریلیف یا قیمتوں میں اضافے کا حتمی اعلان کیا جائے گا، جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہونے کا امکان ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔