مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے خاتمے کیلئے چار فریقی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

ایران اور امریکہ کی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان کی میزبانی میں اہم چار فریقی اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی آمد بھی متوقع ہے۔
یہ چار فریقی دو روزہ اجلاس آج اور کل دارالحکومت میں منعقد ہوگا، جس کا بنیادی مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانا اور خطے میں امن قائم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، ایران میں محدود زمینی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی اخبار
اس اہم اجلاس سے قبل اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں علاقائی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پائیدار امن کے لیے صرف سفارت کاری ہی راستہ ہے اور پاکستان تمام دشمنیوں اور حملوں کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ان وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی شیڈول ہے، جس میں جنگ بندی کے لیے ٹھوس تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








