ایٹمی ہتھیار کی تیاری نہ چھوڑی تو ایران کا وجود ختم ہو سکتا ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام اور اس کی سلامتی کے حوالے سے انتہائی سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی رہنماؤں نے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی کوشش نہ چھوڑی تو ان کا ملک تباہی کا شکار ہو جائے گا۔
ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ایرانی قیادت اپنے ایٹمی عزائم سے دستبردار ہو جائے گی۔
انہوں نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری طور پر تباہ حال ہو چکا ہے اور اسے زندہ رہنے کے لیے امریکی شرائط پر سمجھوتہ کرنا ہی پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا عالمی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر غور
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اب ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہو جائے گی، وہ ہمیں ایٹمی ذرہ (نیوکلیئر ڈسٹ) تک فراہم کر دیں گے اور وہ ہر وہ کام کریں گے جو ہم ان سے کروانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران امریکی مطالبات تسلیم کر لیتا ہے تو شاید وہ دوبارہ ایک عظیم ملک بننے کی راہ پر گامزن ہو سکے، لیکن اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ان کے پاس سرے سے کوئی ملک ہی نہیں بچے گا۔
ٹرمپ نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کا ملک باقی نہیں رہے گا، ان کے پاس کوئی ملک ہوگا ہی نہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












