پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

امریکی صدر کا ایران کے تیل پر قبضے کی خواہش کا اظہار، خارگ جزیرے پر چڑھائی کا عندیہ

30 مارچ, 2026 10:40

امریکی صدر نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کا تیل قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہے کہ واشنگٹن ایران کے اہم ترین برآمدی مرکز جزیرہ خارک پر قبضہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس ممکنہ اقدام کا موازنہ وینزویلا میں امریکی حکمت عملی سے کیا، جہاں انہوں نے صدر نکولس مادورو کی جنوری میں مبینہ گرفتاری کے بعد وہاں کی تیل کی صنعت پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول حاصل کرنے کے امریکی ارادے کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ہتھیار کی تیاری نہ چھوڑی تو ایران کا وجود ختم ہو سکتا ہے، صدر ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ میری پسندیدہ چیز ایران کا تیل حاصل کرنا ہے، لیکن امریکہ میں کچھ نادان لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟

انہوں نے ایسے ناقدین کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جزیرہ خارک پر قبضہ کرنا ہمارے پاس موجود کئی اختیارات میں سے ایک اہم اختیار ہے، تاہم اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہمیں وہاں کچھ عرصے تک قیام کرنا پڑے گا۔

جب ان سے جزیرہ خارک پر ایرانی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہایت اعتماد سے جواب دیا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ایرانیوں کے پاس وہاں کوئی دفاع موجود ہے، ہم بہت آسانی سے اس پر قبضہ کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔