پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

اسرائیل علم کو بمباری سے ختم نہیں کر سکتا، ایرانی وزیر خارجہ

30 مارچ, 2026 11:35

ایران کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے جامعات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے جرائم میں برابر کے شریک اتحادیوں کی یہ بھول ہے کہ وہ بمباری کے ذریعے علم اور شعور کو ختم کر سکتے ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں کا قتل اور اب تعلیمی اداروں کو براہ راست نشانہ بنانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن مایوسی کا شکار ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ علم کے مراکز پر حملے اسرائیل کی بزدلی کو ظاہر کرتے ہیں، لیکن ایسے اقدامات سے ایرانی نوجوانوں میں علم کے حصول اور ملک کے دفاع کا جذبہ مزید بڑھے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی اداروں پر ہونے والی اس بربریت کا نوٹس لے، کیونکہ علم پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔