پیر، 30-مارچ،2026
پیر 1447/10/11هـ (30-03-2026م)

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، وزیراعظم

30 مارچ, 2026 11:36

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر فوری سفارتی مداخلت پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ان کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے انتہائی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران مشرق وسطیٰ جاری کشیدگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے برادر مسلم ممالک بالخصوص ایران میں جنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی، انسانی جانوں کے زیاں اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرقِ وسطیٰ کشیدگی : اسحاق ڈار کی مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلم امہ اور عالمی برادری کی جانب سے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ کی آگ نہ صرف معیشتوں کو تباہ کر رہی ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے، اس لیے تمام فریقین کو مل کر امن کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔