منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

امریکی افواج کو خطے سے نکالنے کا وقت آ گیا، ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کو پیغام

31 مارچ, 2026 10:22

ایران کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خطے سے امریکی افواج کو نکال باہر کیا جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں سعودی عرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کا احترام کرتا ہے اور اسے ایک بھائی کی طرح سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے عراق، کویت اور سعودی عرب میں امریکی اہداف پر حملے، جاسوسی طیارہ تباہ

انہوں نے زور دیا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے، جب خطے سے امریکی افواج کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی تمام فوجی کارروائیاں صرف ان بیرونی جارحیت پسندوں کے خلاف ہیں جو نہ تو عربوں کا احترام کرتے ہیں اور نہ ہی ایرانیوں کا۔

اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے ایک تباہ شدہ طیارے کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر امریکی فضائیہ کے نشانات واضح تھے، اور دعویٰ کیا کہ یہ امریکہ کے فضائی کمانڈ سینٹر کا حال ہے، جو ایرانی کارروائی کا نشانہ بنا۔ ابھی تک امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کوم) کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔