میزائل اور ڈرون پیداوار جاری ہے، امریکی اسٹیلتھ طیارے اب محفوظ نہیں، ایرانی ایرو اسپیس فورس

ایران کی پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی میزائل اور ڈرون پیداوار جنگ کے باوجود جاری ہے اور حملوں کی شدت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجید موسیوی نے جاری فوجی آپریشنز کے دوران میزائل لانچنگ مقامات کا دورہ کیا اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جوانوں کے روشن چہرے دیکھ کر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ایرانی میڈیا کو فراہم کردہ تصاویر میں مائع اور ٹھوس ایندھن پر چلنے والے بیلسٹک میزائلوں کے بڑے ذخائر اور ہزاروں کی تعداد میں ڈرونز دیکھے جا سکتے ہیں، جو کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
جنرل موسیوی نے بتایا کہ 88ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئی دفاعی حکمت عملی کی بدولت جدید ترین ایف پینتیس جیسے اسٹیلتھ طیاروں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ثالثی کیلئے متحرک ہیں، امریکہ اور ایران کا پاکستان پر اعتماد ہے، پاکستانی سفیر
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ ایران کی میزائل صلاحیت ختم ہو گئی ہے اور کہا کہ زمین دوز اڈوں کی صورتحال ٹرمپ کے بیانات کے بالکل برعکس ہے۔
ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے جنرل موسیوی نے بتایا کہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں امریکی پائلٹوں اور عملے کی ایک رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے میں ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جہاں تقریبا دو سو اہلکار موجود تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں متعدد امریکی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور وہاں کھڑے جاسوس طیاروں، ایندھن بھرنے والے جہازوں اور فیول ٹینکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ تمام میزائل اڈوں کو نئے لانچنگ پلیٹ فارمز اور زیادہ دھماکہ خیز مواد لے جانے والے جدید میزائلوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









