ایران جنگ دو سے تین ہفتوں میں ختم ہوجائے گی، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے اوول آفس سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ اگلے دو سے تین ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کے حوالے سے نئی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی فضائی حملوں نے اپنے تمام بنیادی مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنا ہمارا پہلا ہدف تھا، جو پورا ہو چکا ہے۔ اب امریکی فوج صرف آخری مراحل کا کام مکمل کر رہی ہے اور توقع ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں ہم وہاں سے نکل جائیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں اب رجیم چینج ہو چکی ہے، کیونکہ سابقہ کئی بڑے رہنما مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے نئی قیادت کو کم انتہا پسند اور زیادہ معقول قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جنگ کا خاتمہ قریب ہے، مارکو روبیو
صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام اب جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ کے سامنے بھیک مانگ رہے ہیں، ہم کسی معاہدے کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صدر ٹرمپ نے امریکی عوام کو امید دلائی کہ جیسے ہی فوجی کارروائی ختم ہوگی، ایندھن کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب ایرانی آسمان پر امریکہ کا مکمل کنٹرول ہے اور تہران کے پاس دفاع کی کوئی خاص صلاحیت باقی نہیں رہی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











