جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

برطانیہ خود ہمت کر کے آبنائے ہرمز جائے، امریکہ مدد نہیں کرے گا، ٹرمپ اتحادیوں سے ناراض

01 اپریل, 2026 11:27

صدر ٹرمپ کے بیانات میں تضاد بھی پایا جاتا ہے، ایک طرف وہ فتح کے دعوے کر رہے ہیں تو دوسری طرف اتحادیوں پر برہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ خود ہمت کر کے آبنائے ہرمز جائے۔

انہوں نے فرانس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرانس نے اسرائیل کے لیے فوجی ساز و سامان لے جانے والے امریکی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں سے ایرانی کی فیس وصولی پر سخت ایکشن ہوگا، ٹرمپ

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ امریکہ اس رویے کو یاد رکھے گا۔ انہوں نے برطانیہ کو بھی مشورہ دیا کہ اگر انہیں ایندھن کی ضرورت ہے تو وہ خود ہمت کر کے آبنائے ہرمز جائیں، امریکہ اب کسی کی مدد نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کو بھی بے وقوفانہ غلطی کرنے والا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ شک کیا تھا کہ نیٹو مشکل وقت میں امریکہ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا اور اس جنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔