ایران کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ اسٹار لنک کو نشانہ بنانے کا اعلان

ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی بزنس مین ایلون مسک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ نظام اسٹار لنک اب ایران کے جائز اہداف کی فہرست میں شامل ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نے ایک انفوگرافک جاری کیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار لنک کا نیٹ ورک بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات جیسے قریبی ممالک میں موجود ہے اور ایران کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر نے جنگ ختم کرنے کی مشروط آمادگی ظاہر کردی، ٹھوس ضمانتوں کا مطالبہ
ایران میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش اور سینسر شپ کے باوجود بہت سے شہری رابطے کے لیے اسٹار لنک کا استعمال کر رہے ہیں۔
ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک کے اندر اسٹار لنک کا استعمال غیر قانونی ہے اور اس کی پاداش میں دو سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یہ ٹیکنالوجی غیر ملکی مداخلت کا ذریعہ بن سکتی ہے، اسی لیے اسے فوجی ہدف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ابھی تک ایران کے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









