غزہ جنگ کے سائے میں پروان چڑھتا بچپن، گڑیا کا جنازہ نکالنے والے بچوں کی ویڈیو نے سب کو تڑپا دیا

غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ سے سامنے آنے والی ایک مختصر ویڈیو نے دنیا بھر کے انسانوں کے دل پاش پاش کر دیے ہیں۔
غزہ کی لہو رنگ زمین سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے لفظوں کو بے معنی اور انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خیموں میں محصور معصوم بچے، جن کی آنکھوں میں خواب اور ہاتھوں میں رنگ برنگے کھلونے ہونے چاہیے تھے، اب موت کا کھیل کھیلنے پر مجبور ہیں۔
ویڈیو میں یہ ننھے فرشتے ایک گڑیا کو اسٹریچر پر لٹا کر اس کے گرد اس طرح جمع ہیں، جیسے کسی پیارے کا جنازہ اٹھایا جا رہا ہو۔ وہ معصومیت کے ساتھ اس جنازے کی نقالی کر رہے ہیں، جو انہوں نے اپنے اپنوں کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر دیکھا ہے۔
Our children play the game of wedding of a doll
While
the children of #Gaza are playing & raising the funeral of their doll 💔The children who have seen their own funerals being raised every morning & evening will learn this 🥹#Gaza#Gaza_is_dying_of_hunger pic.twitter.com/CCAHeV9kIR
— 𝕽𝖚𝖇𝖞🇵🇰 (@6_RobinaRaza) March 31, 2026
نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کا یہ طرزِ عمل کوئی عام کھیل نہیں بلکہ ان کے لاشعور میں پیوست گہرے زخموں اور ذہنی صدموں کا کھلا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی قیدیوں کیلئے سزائے موت کا قانون منظور، عالمی سطح پر مذمت
یہ ویڈیو اس تلخ حقیقت کی گواہی دے رہی ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے موت اب کوئی انجانی چیز نہیں رہی، بلکہ ان کے روزمرہ کا حصہ بن چکی ہے۔ جب بچے گڑیا کی شادی رچانے کے بجائے اس کا جنازہ نکالنے لگیں، تو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا بچپن جنگ کی بھٹی میں جل کر خاک ہو چکا ہے۔
اس دلخراش منظر نے سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کو اشکبار کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو عالمی ضمیر کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے، جو خاموشی سے معصوموں کے اس قتلِ عام اور برباد ہوتے بچپن کا تماشہ دیکھ رہا ہے۔
ماہرینِ نفسیات کے مطابق یہ بچے جس شدید ذہنی دباؤ اور خوف کے سائے میں جی رہے ہیں، اس کے اثرات ان کی آنے والی پوری زندگی پر محیط ہوں گے۔ غزہ کے ان خیموں میں پلنے والا یہ غم اب ایک عالمی المیہ بن چکا ہے، جس کا کوئی مداوا نظر نہیں آتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









