ہفتہ، 11-اپریل،2026
ہفتہ 1447/10/23هـ (11-04-2026م)

ایران اور حزب اللہ کا اسرائیلی و امریکی اہداف پر مشترکہ حملہ، میزائلوں کی سب سے بڑی کھیپ داغ دی

02 اپریل, 2026 13:13

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں سینکڑوں میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملے کئے ہیں، جس کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے اعلیٰ افسران کے زخمی ہونے اور کئی جہازوں کے پیچھے ہٹنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک وسیع پیمانے پر مربوط فوجی آپریشن شروع کیا، جس میں بیلسٹک میزائلوں، ڈرونز اور راکٹوں کے ذریعے امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس نواسی ویں لہر کو خطے کی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ مل کر انجام دیا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان حملوں میں بحرین میں موجود امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ٹھکانوں، ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور مغربی ایشیا میں موجود ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملوں کے بعد کئی اعلیٰ امریکی بحری افسران کو بحرین کے دارالحکومت منامہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ایرانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سمندر میں نصب امریکی ریڈار نظام اور متحدہ عرب امارات کے جزائر پر موجود نگرانی کے مراکز کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیج دیں گے، ٹرمپ کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

اس کے علاوہ خلیج کے وسطی علاقے میں اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی تیل بردار جہاز ایکو ون کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔

شمالی بحرِ ہند میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کی طرف بھی متعدد ڈرونز بھیجے گئے، جس کے باعث اسے مزید کھلے سمندر کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ تمام کارروائیاں حال ہی میں مارے جانے والے ایرانی کمانڈروں، بشمول بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری اور میجر جنرل جمشید اسحاقی کی یاد میں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی فوج ارتش نے بھی الگ سے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں امریکی عسکری اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس مشترکہ مہم کے دوران ایک سو سے زائد بھاری میزائل، خودکش ڈرونز اور دو سو سے زائد راکٹ داغے گئے، جنہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایلات، تل ابیب اور بنی براک میں اسرائیلی فوجی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی طرف سے ہونے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونہ میں ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان حملوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے اسرائیل میں سائرن بجتے رہے اور اسرائیل کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ میزائلوں کی سب سے بڑی کھیپ تھی جو ان پر داغی گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔