پاسداران انقلاب کا جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، امریکہ کی تردید

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے جزیرہ قشم کے قریب ایک دشمن کے جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنا کر گرا دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے پاسداران انقلاب کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جزیرہ قشم کے جنوب میں دشمن کا لڑاکا طیارہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق طیارہ لگنے کے بعد ہنگام اور قشم جزیرے کے درمیان سمندر میں جا گرا۔ ایرانی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ طیارہ کس ملک کا تھا، تاہم اسے ایک بڑی دفاعی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکمتِ عملی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، برطانوی وزیرِ دفاع کا دعویٰ
ایران کا کہنا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام کسی بھی قسم کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کوئی بھی جنگی طیارہ لاپتہ نہیں ہے اور تمام طیاروں کا حساب موجود ہے۔
امریکی بیان میں طنزیہ طور پر کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب اس سے قبل بھی کم از کم چھ بار اس طرح کے جھوٹے دعوے کر چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









