شہری ڈھانچے پر حملے دشمن کی شکست اور اخلاقی گراوٹ کا ثبوت ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کرج کے مقام پر سویلین پل پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کے اخلاقی دیوالیہ پن اور بدحواسی کی علامت قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں زیر تعمیر بڑے پل پر امریکی و اسرائیلی بمباری، پکنک مناتے آٹھ شہری شہید
انہوں نے تباہ شدہ بی ون پل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شہری ڈھانچے، بشمول زیر تعمیر پلوں کو نشانہ بنانا اس بات کا اعتراف ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور اب اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے۔
عراقچی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سویلین تنصیبات پر بمباری کرکے ایرانیوں کو سرنڈر یعنی ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









