ہفتہ، 11-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

ایران جنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکہ کے سو سے زائد قانونی ماہرین کا مشترکہ خط

03 اپریل, 2026 13:13

امریکہ کے سو سے زائد قانونی ماہرین نے ایک مشترکہ خط کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

امریکہ میں مقیم سو سے زائد عالمی قوانین کے ماہرین، سابق سرکاری وکلاء اور عسکری قانونی ماہرین نے ایک مشترکہ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں ایران کے خلاف شروع کی گئی فوجی مہم کی قانونی حیثیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مہم کا آغاز ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی تھا، اور تب سے اب تک امریکی افواج کے اقدامات اور حکام کے بیانات انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی پامالی ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں شہداء کی تعداد 2 ہزار سے متجاوز، سینکڑوں اسکول، کاروبار اور رہائشی عمارتیں تباہ

خط میں خاص طور پر عام شہریوں کو پہنچنے والے نقصان، ماحولیاتی تباہی اور علاقائی خطرات میں اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

قانونی ماہرین نے امریکی حکام کے ان بیانات پر سخت تنقید کی ہے، جن میں قانونی ضابطوں کو بیوقوفی قرار دے کر صرف تباہی پھیلانے کی صلاحیت (لیتھلٹی) کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

خط کے مطابق اس طرح کی بیان بازی عالمی اقدار کو کمزور کر رہی ہے، جو عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کا مؤقف ہے کہ یہ طرزِ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے، بلکہ انتہائی کوتاہ اندیشی پر مبنی ہے، جس کے عالمی سطح پر بھیانک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔