عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے، پیٹرول مہنگا کرنے پر نبیل گبول کی تنقید

نبیل گبول نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنی ہی اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے عوام کا قتل قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی حمایت کرنا ان کے لیے باعثِ شرمندگی بن گیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اسپیکر سے بارہا درخواست کی کہ آج کا باقاعدہ ایجنڈا معطل کر کے مہنگائی پر بات کی جائے، لیکن محض دس منٹ میں سیشن ملتوی کر دیا گیا جو کہ انتہائی شرمناک اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ، حکومت کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ وزراء نے رات گئے قیمتیں بڑھائیں لیکن یہ صرف اضافہ نہیں بلکہ غریب عوام کے لیے خودکشی کا پیغام ہے۔
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ حکومت ایران اور آبنائے ہرمز کا بہانہ بنا رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران ہمارے جہازوں کو راستہ دے رہا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر حکومت کے پاس تیل کا اسٹاک موجود تھا تو پھر قیمتیں کیوں بڑھائی گئیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے اور اب لوگ ہمیں اپنا قاتل سمجھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہم عوام میں جانے کے قابل نہیں رہے۔
نبیل گبول نے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم سے پہلے عوام کے پیٹ کا سوچا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی میں آئینی ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی اور وہ اس وقت تک کسی ایسی بات کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











