قاسم سلیمانی کی مبینہ بھتیجی کا گرین کارڈ منسوخ، ملک بدر کرنے کی تیاری

امریکی حکومت نے سابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی مبینہ بھتیجی اور ان کی صاحبزادی کی مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا ہے
امریکہ نے ایران کی قدس فورس کے سابق سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے دو مبینہ رشتہ داروں کی مستقل سکونت منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی صاحبزادی کو جمعہ کی شب گرفتار کیا گیا، جو اس وقت امیگریشن حکام کی تحویل میں ہیں اور انہیں ملک بدر کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ایران کو تباہی کی دھمکی، معاہدہ کرنے یا نتائج بھگتنے کے لیے دو دن کی مہلت
امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ حمیدہ سلیمانی لاس اینجلس میں پرتعیش زندگی گزارنے کے باوجود سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے ایرانی نظام کی کھلم کھلا حمایت کر رہی تھیں، جسے موجودہ امریکی انتظامیہ کے تحت ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود ان خواتین کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے احکامات جاری کیے کیونکہ وہ امریکہ مخالف جذبات کو فروغ دے رہی تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









