ہفتہ، 11-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

اسرائیل کی جانب سے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی تیاری، امریکی اجازت کا انتظار

05 اپریل, 2026 11:08

اسرائیل کے فوجی اور سیکورٹی حکام نے ایران کے خلاف جاری فضائی مہم کے اگلے مرحلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس میں بنیادی توجہ ایران کے توانائی کے شعبے اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے پر مرکوز ہے۔

اسرائیل کے اعلیٰ فوجی اور سیکورٹی حکام نے مقامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کا اگلا مرحلہ انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے۔

اس نئی مہم کا مرکز ایران کا توانائی کا شعبہ، بجلی کے بڑے گھر اور بجلی کی تقسیم کا وسیع نیٹ ورک ہو گا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق یہ حملے آئندہ چند روز میں شروع کیے جا سکتے ہیں، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں اسپتال اور یونیورسٹی پر امریکی و اسرائیلی حملے، اردبیل میں تین شہری شہید

ہفتے کی شام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ایک ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی مہم کا دائرہ کار اب وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ ایران کے عام بنیادی ڈھانچے اور ایسی صنعتوں کو نشانہ بنایا جا سکے، جو شہری اور فوجی دونوں مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہیں، جنہیں دوہری استعمال کی صنعتیں کہا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فولاد سازی کی صنعت کا تقریباً ستر فیصد حصہ اب تک تباہ کیا جا چکا ہے۔

اسرائیل کا مؤقف ہے کہ اس صنعت سے حاصل ہونے والا فولاد ایران اپنی اسلحہ سازی اور جنگی ساز و سامان کی تیاری میں استعمال کر رہا تھا، اس لیے اسے تباہ کرنا فوجی ضرورت بن چکا تھا۔

وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق پیٹرو کیمیکل پلانٹس اور ان میں استعمال ہونے والا خام مال بھی اب اسرائیلی نشانے پر ہے، کیونکہ یہ سب اسرائیل اور عالمی امن کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔