خیبر پختونخوا میں احساس فیول سپورٹ پروگرام کا آغاز، موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کیلئے سبسڈی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبے میں احساس فیول سپورٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل و دیگر کو ماہانہ دو ہزار روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ غریب طبقے کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج متعارف کروا دیا ہے۔
احساس فیول سپورٹ پروگرام کے نام سے شروع کی گئی اس اسکیم کا مقصد موٹر سائیکل، اسکوٹر اور رکشہ چلانے والے افراد پر معاشی بوجھ کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے سادگی اپنانے اور توانائی بچانے کی اپیل
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت اہل مالکان کو ہر ماہ دو ہزار روپے فیول سبسڈی کی مد میں دیے جائیں گے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق، اس اسکیم سے صرف وہی افراد مستفید ہو سکیں گے، جن کی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور جو حکومت کے مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔
رجسٹریشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے دستک ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہش مند افراد چھ اپریل سے دستک ایپ کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
حکومت کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے دیہاڑی دار طبقے اور نچلے متوسط طبقے کو روزمرہ کے اخراجات میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











